جانور کو دودھ بھی پلایا جاتا ہے اور ۔۔ مشہور شخصیات نے جانور کا نام بھی رکھ لیا، کون کیا قربان کرے گا؟

image

عید قربان کے آتے ہی جہاں مسلمان جذبہ قربانی سے بھرپور ہوتے ہیں اسی طرح مشہور شخصیات بھی عید قربان پر بہترین جانور کی قربانی کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند مشہور شخصیات کے جانوروں کے بارے میں بتائیں گے۔

اریبہ حبیب:

اداکارہ اریبہ حبیب نے عید قربان کے لیے جانور خرید لیا ہے، اداکارہ نے اس سال قربانی کے جانور کے لیے بیل کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ نے سفید اور کالے دھبوں والا بیل لیا ہے جو کہ کیٹل فارم میں پلا بڑھا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے بیل کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھیں۔ پوسٹ میں موجود ویڈیو میں اریبہ ایک کیٹل فارم میں موجود ہیں جو کہ مقامی کیٹل ہی معلوم ہو رہا ہے جس میں جانور کو گھما بھی رہی ہیں۔

سرفراز احمد:

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بھی قربانی کا جانور سامنے آ گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد قربانی کے جانور کو خود گھماتے اور کھانا کھلاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اس سال سرفراز احمد نے اپنے دوست کے کیٹل فارم سے قربانی کے جانور کا انتخاب کیا ہے۔ سرفراز احمد کو جانور اس حد تک پسند آیا ہے کہ اپنے بیل کا نام "چشمہ" رکھ دیا ہے۔

چشمہ کو نہ صرف تمام تر ضروری خوراک جو ایک گائے کو درکار ہوتی ہیں کھلائی جاتی ہیں بلکہ دودھ پلایا جاتا ہے۔ جبکہ فارم میں اس بچھڑے کو بہت نازوں سے پالا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے اگلے سال کی قربانی کے لیے دو بیل ابھی سے ہی خرید لیے ہیں اور انہیں پالنے کے لیے دوست کے فارم میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیخ رشید:

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ قربانی کے لیے اونٹ کا انتخاب کرتے ہیں، ہر سال قربانی کا جانور لینے بھی شیخ رشید خود جاتے ہیں۔

لیکن اس سال مہنگائی کی وجہ سے شیخ رشید کیا قربانی کرتے ہیں یہ دیکھنا بھی توجہ کا مرکز ہوگا۔

منیب بٹ:

اداکار منیب بٹ نے گزشتہ سال قربانی کے لیے اونٹ کی قربانی کی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کی تھیں۔

لیکن اس سال قربانی کے حوالے سے تاحال منیب نے تصویر شئیر نہیں کی ہے، عین ممکن ہے اس سال مہنگائی کا اثر اداکار پر بھی ہوا ہو، جس طرح عام عوام تکلیف میں ہے۔

عائزہ اعوان:

اداکارہ عائزہ اعوان نے بھی گزشتہ سال قربانی کے لیے بکرے کا انتخاب کیا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔

اداکارہ کی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بکرے کے ساتھ تصویر کھچواتے ہوئے لطف اندوز بھی ہو رہی ہیں اور ڈر بھی نہیں رہی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.