اسلام آباد : جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس سماعت کے لیے مقرر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مبینہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے اور تعلیمی اسناد کی تصدیق تک اُنہیں کام سے روکنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

مذکورہ درخواست گزشتہ برس دائر کی گئی تھی، جس پر اب باضابطہ کارروائی آگے بڑھنے جارہی ہے۔ کیس کی سماعت 16 ستمبر 2025 کو ہوگی۔ جسٹس چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ درخواست گزار اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ آیا جسٹس طارق محمود جہانگیری اپنی تعلیمی اسناد کی حتمی تصدیق تک عدالتی ذمہ داریاں انجام دے سکتے ہیں یا نہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جسٹس جہانگیری کی ڈگری مبینہ طور پر مشکوک ہے اور جب تک اس کی جانچ اور تصدیق مکمل نہیں ہو جاتی، اُنہیں جج کے عہدے پر فائز رہنے کی اجازت دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس عدلیہ کی ساکھ اور شفافیت کے حوالے سے ایک امتحان ثابت ہوگا اور عدالت کا فیصلہ مستقبل میں ججوں کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے ایک نئی نظیر قائم کرسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US