کون سی مشہور اداکارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر کے سیاست کا حصہ بن گئیں؟

image

پاکستان میں گرما گرم سیاسی صورتحال میں جہاں عوام میں شعور کی لہر کو پیدا کیا ہے وہیں اب اداکار بھی کھل کر سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کواسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر وومن ونگ پی ٹی آئی کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں مشہور اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوان طبقے سمیت پاکستانیوں سے مخاطب ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 2 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں، وہاں آپ لوگوں نے ضرور آنا ہے، خاص کر ہماری نوجوان نسل، شہری اور میری فیملی آپ سب جلسے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں۔ کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں۔

ملکی مسائل اور مہنگائی سے متعلق لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جاری مسائل کے خلاف نکل رہے ہیں، مہنگائی کو دیکھیں آسمان پر پہنچ گئی ہے، دنیا سے ہمارے تعلقات کٹتے جا رہے ہیں، معیشت گر رہی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے نوجوان سمیت تمام پاکستانیوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل کی گئی تھی، واضح رہے لیلیٰ زبیری نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم اب پی ٹی آئی وومن ونگ کے مطابق وہ وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.