یہ نہیں جانتے تھے کہ آگے موت کھڑی ہے ۔۔ وہ خوش قسمت لوگ کون ہیں جن سے موت بس تھوڑا دور تھی پر یہ اس سے بچے کیسے؟

image

ان سے موت قریب سے ہو کر گزر گئی۔ جی ہاں ہم آج ان لوگوں کی بات کر رہے ہیں جنہیں دوسری زندگی ملی، آئیے جانتے ہیں۔

آسمانی بجلی گری:

ہوا کچھ یوں کہ اپنے گھر میں کھڑا یہ بچہ بارش کو انجوائے کر رہا تھا تو پھر جیسے ہی یہ گھر کے باغ کی طرف گیا تو اچانک سے آسمانی بجلی اس سے چند قدم کے فاصلے پر آ کر زمین پر گری تو یہ لڑکا حیران پریشان ہو گیا اور چیخیں مارنے لگا۔

اس لڑکے کا تعلق امریکی ریاست ایری زونا سے ہے۔ بیٹے کے خوشگوار لمحات کی ویڈیو اس کی والدہ بنا رہی تھی تو یوں یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا۔ بعد ازاں میں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میرے بچے کو دوسری زندگی ملی ہے اور آسمانی بجلی کی وجہ سے اسے بس کچھ ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں۔

دوست کو بس کے نیچے دھکا دے دیا:

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ دوست ہی دوست کا دشمن ہوتا ہے۔ اس سی سی ٹی وی ویڈیو سے ہمیں صاف نظر آ رہا ہے کہ 2 دوستیں اپنے کسی کام سے کہیں جا رہی ہیں تو ایک دوست نے جیسے ہی دیکھا کہ بس سڑک پر سے گزر رہی ہے۔

تو اس نے دوسری دوست کو جان بوجھ کر دھکا دے دیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس لڑکی کا سر بس کے ٹائر کے نیچے آنے سے بچ گیا۔ مزید یہ کہ اس ظالم دوست کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس لڑکی نے اس لیے دوست کو دھکا دیا کیونکہ یہ دونوں ایک ہی لڑکے کو پنسد کرتی تھیں۔

جوڑا جہاز سے گر گیا:

تھائی لینڈ کا یہ جوڑا اچانک موت کے قریب پہنچ گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انہوں نے جہاز سے چھلانگ لگائی تو جہاز میں فنی خرابی ہوگئی اور جہاز کا پر ان کے پیرا شوٹ پر لگا جس سے پیرا شوٹ پھٹ گیا۔

اور یہ دونوں تیزی سے زمین کی جانب جانے لگے مگر وقت رہتے ہی ان اک دوسرا پیرا شوٹ کھل گیا جس سے ان کی جان بچی۔

بھاری بھرکم گاڑیوں کے بیچ جوڑا موٹر سائیکل سے گر گیا:

سال 2015 میں ایک تھائی لینڈ کا جوڑا موسم کو انجوائے کرنے کیلئے موٹر سائیکل کے سفر پر نکل پڑا۔ اس دوران شہر میں شدید بارش ہو رہی تھی تو سڑک پر پھسلن تھی جس کی وجہ سے ان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی۔

مگر لڑکے نے لڑکی کا ہاتھ نہ چھوڑا۔ اور یہ پھسلتے ہوئے سڑک کنارے پہنچ گئے۔ انہیں چوٹیں تو آئیں مگر جان بچ گئی۔

اسکول پڑھنے والا بچہ بس کے نیچے آتے آتے بچ گیا:

ناروے میں اسکول بس بچوں کو ان کے گھر کے پاس اتار رہی تھی کہ بچے کو پتا نہیں کیا سوجھی کہ وہ سڑک کی طرف بھاگنے لگا اور وہاں اچانک سے ایک ٹرک نمودار ہو گیا جس نے ایک دم بریک لگائی اور بچہ بچ گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.