اب یہ سب ملکر بددعائیں دینگے۔۔۔ ریحام خان کی عمران خان کے اگلے پروگرام سے متعلق پیشگوئی

image

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلا پروگرام بددعائیں دینے کا ہوگا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا بیانیہ بری طرح سے پٹنے اور کہیں اپنی دال نہ گلتے دیکھ کر تحریک انصاف کی لیڈرشپ دلبرداشتہ ہو گئی۔ جلسے میں اب فوج اور عدلیہ کو بددعائیں دی جاتی ہیں۔ یہ دیکھ کے لگتا ہے اگلا پروگرام احتجاج کا نہیں بلکہ مشترکہ طور پر بددعائیں دینے کا ہوگا۔

واضح رہے کہ اقتدار سے بے دخلی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کبھی امریکی سازش، کبھی اندرونی سازش تو کبھی اداروں کی غیر جانبداری کے حوالے سے شکوہ کناں نظر آتے ہیں۔

اپنی حالیہ تقریر میں بھی عمران خان نے قومی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر جانبداری ترک کرنے پر زور دیا جبکہ اس سے پہلے وہ اقتدار سے ہٹانے کو امریکی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

ریحام خان نے عمران خان کی تقاریر پر تبصرہ کرتے ہوئے آئندہ جلسے میں اجتماعی بدعاؤں کی پیش گوئی کی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts