حج کرنے اللہ کے گھر گئے، لیکن اللہ کے پاس چلے گئے ۔۔ مکہ مکرمہ میں کراچی سے جانے والا خوش قسمت شخص انتقال کر گیا

image

ذوالحجہ کے مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے کیونکہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے حج کرنے کی اور یہ امدی دل میں رہتی ہے کہ کاش اس سال ہم بھی حج ادا کرسکیں، خدا کے گھر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ اس سے بڑھ کر مسلمان یہ خواہش کرتا ہے کہ جب وہ روضہ رسول ﷺ کی جالیوں کو دیکھے تو کلمئہ حق کہے اور خُدا کے حضور پیش ہو جائے، یعنی زبان پر ہو لا الہ اللہ اور دم توڑ جائے۔

خوش نصیب ہوتے ہیں ایسے لوگ جن کی یہ خواہش پوری ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی کل حرمِ پاک میں دیکھنے میں آیا، ایک بزرگ شخص اللہ کے گھر میں حج کرنے کے لیے پہنچے، لیکن ان کی روح پرواز کرگئی اور یہ انتقال فرما گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے اور لوگ ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔ کچھ رشک کر رہے ہیں ان کی خوش قسمتی پر کہ خدا نے کیا خوب بلاوا رکھا ان کے لئے، اپنا گھر بھی دکھا دیا اور اپنے پاس بھی بلا لیا۔

حج کے موقع پر ایسا بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا ہے کہ حج کرنے گئے ہوں مگر خدا کے حضور پیش ہوگئے ہوں، ان کی خوش قسمتی صرف یہی نہیں ہے بلکہ اس سے بھی بڑے اعزاز کی بات یہ ہے کہ ان کی نماز جنازہ بھی خدا کے گھر میں ہی امامِ کعبہ پڑھاتے ہیں اور لا تعداد لوگ شرکت کرتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.