ہم سا ہو تو سامنے آئے۔۔ پاکستان کے 3 طلبہ نے 85 ممالک کے ڈیڑھ لاکھ طلبہ کو کیسے شکست دی؟

image

بیجنگ/اسلام آباد: پاکستان کے 3 طلبہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق چین میں ہونے والے عالمی مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی، مقابلے میں 85 ممالک کی دو ہزار جامعات کے ڈیڑھ لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔

مقابلے کے فاتحین ستیش کمار، بھاگچند میگھوار اور اقرا فاطمہ چین کے شہر شینزین میں منعقدہ عالمی مقابلے کے فائنل میں دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

ستیش کمار کا تعلق تھر پارکر کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے جو نقشے میں بھی نمایاں نہیں ہے جبکہ بھاگچند میگھوار کا تعلق ضلع دادو کے ایک گاؤں سے ہے۔

فاتح ٹیم کی تیسری رکن اقرا فاطمہ کا تعلق بہاولپور سے ہے اور انہوں نے بہاولپور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی جبکہ دیگر دو طلبہ نے مہران یونیورسٹی جامشورو سے تعلیم حاصل کی تھی۔

پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے مقرراحمد بلال مسعود کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ نام کمانے کے لیے ان کے پاس وسائل یا گھروں میں انٹرنیٹ نہیں ہے یا مناسب تعاون دستیاب نہیں ہے، ان طلبہ کے اسکولوں میں دیواریں بھی نہیں تھیں جہاں یہ ابتدائی تعلیم کے لیے جاتے تھے۔

پاکستان میں 2021 میں تقریباً 12 ہزار درخواست دہندگان میں سے 6 کو منتخب کیا گیا اور 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ستیش کمار نے ٹیم ون کی قیادت کی جس نے عالمی مقابلے کے فائنل میں حریفوں کو شکست دیتے ہوئے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس مقابلے میں دنیا بھر کے 85 ممالک کی 2 ہزار سے زائد یونیورسٹیوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ کو شرکت کا موقع فراہم کیا گیا۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 20 ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts