دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں سوشل میڈیا پر بہت سی ہیں، لیکن جب بات فرعون کی آتی ہے تو صارفین بھی متوجہ ہو جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو فرعون اور ملکہ کی نئی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے۔
توتموز چار:
مصر کے مشہور فرعون توتموز چار آٹھویں فرعون تھے، جبکہ توتموز چار ان خوش قسمت فرعون میں شامل ہیں جن کی لاش محفوظ رکھی گئی ہے تاہم کئی ایسے فرعون ہیں جن کی لاش کسی نا کسی طرح نقصان سے دوچار ہو گئی ہے۔
توتموز چار کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصویر ہو بہو ممی سے مشابہت رکھتی ہے، آنکھیں بند کیے، دانت نکالے اس فرعون کی لاش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ توتموز نوجوانی کے دور میں تھا۔
رامیسس دو:
فرعون بادشاہ رامیسس دو بھی اپنے وقت کے کافی مشہور فرعون میں شامل تھا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے جب فرعون کو زندہ کیا گیا تو سب حیران رہ گئے۔
ممی جو آنکھیں بند کیے، ہزاروں سال سے یوں ہی ہے، جب اس جھلک کو صارفین نے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے تھے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے دیکھی جانے والی تصویر بھی آج کے زمانے کے انسان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔
ملکہ طائی:
اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مصر کی مشہور ملکہ طائی کو بھی زندہ کیا گیا۔ خوبصورت آنکھوں، سیدھی ناک، گہری زلفوں کے ساتھ ملکہ طائی نے صارفین کو تکنے پر مجبور کر دیا۔
ملکہ طائی کی خوبصورتی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت میں بھی خواتین خوبصورتی کا خاص کیال رکھتی تھیں۔