گھنی داڑھی کس چیز سے بچاتی ہے، سائنس نے چہرے پر موجود داڑھی کے حوالے سے انکشاف کر دیا؟

image

انسان کا جسم اگر صاف ہو تو کئی لحاظ سے خوبصورت لگتا ہے، چاہے داڑھی ہو، چہرا ہو، بال ہوں یا پھر ہاتھ۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو داڑھی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

داڑھی کو پاکستانی معاشرے میں کافی اہمیت حاصل ہے، چاہے گھنی ہو یا پھر ہلکی پاکستانی داڑھی رکھنے میں معاملے میں کافی سنجیدگی برتتے ہیں۔

لیکن یہی داڑھی کئی لحاظ سے آپ کی توجہ بھی حاصل کر لے گی اور پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

امریکی نیوز چینل سی بی ایس کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں ڈاکٹرز کی تنبیہہ کو شامل کیا گیا تھا، اس تنبیہہ میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بیکٹیریا داڑھی کے اندر رہائش اختیار کر سکتے ہیں جو کہ پریشانی کا باعث بنیں۔

اسی طرح وائرس جیسے کہ فلو کو پھیلانے کا باعث بھی بن سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسلام صفائی پر بھی زور دیتا ہے، پانچوں وقت وضو میں جب انسان داڑھی پر پانی ڈالتا ہے، تو اس سے داڑھی نہ صرف پاک ہوتی ہے بلکہ جراثیم اور وائرس سے بھی بچتی ہے۔

آسٹریلین یونی ورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا کہ داڑھی سورج کی تیز شعاؤں سے چہرے کو بچاتی ہیں، گھنی داڑھی یا چہرے کے موٹے بال جلد کو شورج کی تپتی شعاؤں سے بچاتے ہیں۔

الٹرا وائلٹ ریز انسان کے چہرے کو متاثر کرتی ہیں جس سے داڑھی بچا سکتی ہے، ساتھ ہی ہونٹوں کے اوپر کی جگہ پر بھی سورج کی تپتی شعائیں اثر انداز ہو سکتی ہیں، جسے یہ محفوظ رکھ سکتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts