کیا نظر کے چشموں کا کاروبار ختم ہو جائے گا؟ ڈاکٹرز نے کمزور بینائی والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی

image

بُری خبروں اور مایوسیوں کے درمیان ایک پاکستانیوں کے لے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے بیشتر افراد کو خوش کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

وزارت قومی صحت سروسز کی جانب سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تیسرے قومی بینائی سروے کے نتائج کا اعلان کیا گیا، اس سروے کے نتائج اس حد تک حیران کن اور پُر امید تھے کہ مہنگائی سے مرجھائے چہروں پر خوشی کی ایک جھلک نظر آئی۔

2004 کے مقابلے میں اب یعنی 2022 میں 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی بینائی کی شرح میں بہتری آئی ہے، اب یہ شرح صرف ڈھائی فیصد رہ گئی، جو کہ 2004 میں 7 فیصد تک تھی۔

سروے کے نتائج بتایا گیا کہ ملک بھر میں گزشتہ 16 سال مین بینائی کی شرح میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے، بزرگ افراد کی بینائی کی شرح بھی ڈھائی فیصد رہ گئی ہے۔

بینائی کے اس سروے میں سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے 16 اضلاع سے کُل 44 ہزار 800 افراد نے حصہ لیا۔ تمام حصہ لینے والوں کی عمر 50 سال یا اس سے زائد تھی، جن میں دونوں جنس کے افراد تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts