ناک کے بالوں سے فائدہ اٹھائیں ۔۔ جن کی ناک میں بال ہیں، ان سے متعلق ڈاکٹرز نے دلچسپ انکشاف کر دیا

image

انسان کے جسم کا ہر حصہ کسی نا کسی مقصد کے لیے ہے، ناک کے اندر موجود بال بھی ایک ایسے ہی مقصد کے لیے آتے ہیں جو انسان کو فائدہ ہی پہنچاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ناک کے بال اگرچہ کئی مردوں کو پریشان ضرور کرتے ہیں، لیکن اس حوالے سے سائنس اور میڈیکل نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو آپ کے لیے فائندہ مند ہو سکتا ہے اور جو انہیں کاٹتے ہیں ان کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی جانب سے ایک ایسی ہی رپورٹ پبلش کی گئی تھی جس میں اس حوالے سے بتایا گیا۔

میڈیکل فیلڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آپ کی ناک کے بال فلٹر کا کام کرتے ہیں، جو کہ آپ کو خراب میں موجود کئی انفیکشن، وائرسز، بیکٹیریا اور دیگر جراثیم سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل آرکائوز آف ایلرجی اینڈ ایمیونولجی ترکیہ کی جانب سے جانے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ جن افراد کی ناک میں بال زیادہ ہیں، انہیں سانس کا مرض اور استھما کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر ڈیوڈ اسٹوڈرڈ کا کہنا تھا کہ ہوا میں موجود جراثیم کی نسبت بڑے پارٹیکلز کو ناک کے بال روک سکتے ہیں لیکن جراثیم اس حک چھوٹے ہوتے ہیں کہ انہیں بال نہیں روک سکتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ جو دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ناک کے بال کاٹنے سے انسان کو خطرہ ہو سکتا ہے، تو ایسا غلط ہے۔ یعنی ناک کے بال ایک طریقے سے انسان کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts