شادی کے 8 سال بعد شوہر لڑکی نکلا ۔۔ خاتون کو سچائی معلوم ہونے کے بعد انہوں نے سب سے پہلا کام کیا کیا؟ عجیب وغریب واقعہ

image

شادی کے آٹھ سال گزرنے کے بعد لڑکی کو معلوم ہوا کہ اس کا شوہر لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی نکلا۔ یہ راز سامنے آنے کے بعد جیسے لڑکی کی تو دنیا ہی ہل گئی۔

یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڑودرا میں پیش آیا جہاں ایک 40 سالہ خاتون یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کا شوہر، جس سے اس کی شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، وہ ایک لڑکی ہے اور اس نے بلوغت میں آنے کے بعد سرجری کروائی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے شوہر ویراج وردھن کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں بتایا گیا جب اس کا شوہر لڑکی ہوتا تھا تب اس کا نام وجیتا تھا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں ان کے خاندان کے افراد کا نام بھی لیا ہے۔ ان کی شادی 2014 میں خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہوئی تھی اور دونوں ملاقات رشتے کرانے والی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ ویراج وردھن نے شادی مکمل نہیں کی اور کئی دنوں تک وہ بہانے بناتا رہا۔

خاتون نے بتایا کہ ہنی مون کے دوران ویراج میرے ساتھ تعلق قائم کرنے سے کتراتا رہا اور مختلف بہانے بناتا رہا۔ جب میں نے اصرار کیا تو جھوٹ بولا دیا کہ میرے ساتھ روس میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں مجھے شدید چوٹیں آئی تھیں، اس کے بعد چھوٹی سی سرجری ہوئی جس کے بعد میں کچھ حد تک ٹھیک ہو گیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ شادی کے چند ماہ بعد اس نے وزن کم کرنے کے لیے سرجری کرانے کا بہانہ کیا اور کلکتہ چلا گیا۔ اور آپریشن کروا کر واپس آ گیا، اس کے باوجود وہ ازدواجی تعلق نہیں رکھتا تھا۔

خاتون کے مطابق وہ پہلے شادی شدہ تھی اور 2011ء میں شوہر کی موت واقع ہو جانے کے بعد 14سالہ بیٹی کے ساتھ اکیلی رہنے لگی۔ پھر اس دوران میری ملاقات ویراج سے ہوئی، یہ ملاقات چند ماہ چلتی رہی، پھر فروری 2014ءمیں دونوں نے شادی کر لی تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.