والد تو ہر بچے کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے مگر انہیں تکلیف ہوتی ہے تو یہی اولاد کانپ اٹھتی ہے۔ بالکل ایسا ہی پاکستانی کرکٹر امام الحق کے ساتھ ہوا۔ گزشتہ دن ان کے والد کو مائنر ہارٹ اٹیک ہوا مگر وہ اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔
تو اس لیے قومی کھلاڑی نے پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ ان کی والد کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی اس درخوات پر عوام کی جانب سے ان کے والد کی صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔