نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکالا ، گانوں اور رقص کی محفل لگائی ۔۔ مسجد جیسی پاک جگہ پر ڈانس پارٹی کا میلہ لگا لیا، دلخراش ویڈیو

image

ہر مسجد اللہ کا گھر ہے جہاں مسلمان آرام و سکون کے ساتھ عبادت کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ مسجد میں پرسکون ماحول برقرار رکھا جاتا ہے،کسی قسم کا شور نمازی حضرات کی عبادت میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔ لیکن یروشلم میں واقع ایک مسجد میں یہودیوں نے مسجد کا تتقدس پامال کیا اور وہاں گانوں کے ساتھ رقص کیا گیا۔

یہودیوں کی مسجد جیسی پاک جگہ پر رقص کی محفل سجانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کے دلوں کو بہت ٹھیس پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہا پسند یہودیوں کے گروہ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم میں گانے اور بینڈ باجے والوں کو بلوایا اور رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں نے ہیبرون کی ابراہیمی مسجد کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔

عینی شاہدین نے جب یہ معاملہ ہوتا دیکھا تو عالمی میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ یہودی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔

یہودیوں کی مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں یہودیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہودی گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کی اس حرکت شرمناک قرار دیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.