پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان.. 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت کتنے روپے کم ہوسکتی ہے؟

image

مہنگائی سے مایوس عوام کے لئے خوشخبری۔ جنگ نیوز کے مطابق کل 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

خبر کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے تک کی کمی آسکتی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے کم ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف اور تخفظات

پیٹرول کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ روپے کی اہمیت کا بڑھنا قرار دی جارہی ہے البتہ یہ امکان بھی موجود ہے کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہو جائے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts