یہ لوگ الیکشن کرانا ہی نہیں چاہتے ۔۔ کراچی میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر حافظ نعیم کا سخت رد عمل سامنے آگیا، کیا کرنے جا رہے ہیں؟

image

کراچی میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہیں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمٰن بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہمیشہ پیپلز پارٹی کی بی ٹیم رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کراچی کی ترقی کے لیے بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں ہے۔

حافظ نعیم نے الیکشن کمیشن کے بارے میں کہا کہ ہمیشہ اس کے ساتھ مل جاتا ہے جو یہاں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے۔ اس فیصلے کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا صوبائی حکومت سندھ پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اس لیے الیکشن نہیں کرانا چاہتے کہ انہیں لوٹ مار کرنی ہے بلکہ سندھ حکومت کسی کو بھی اختیار نہیں دینا چاہتی، سندھ حکومت نے سب چیزیں اپنے کنٹرول میں رکھی ہیں، یہ لوگ ہمارے ٹیکسوں کے پیسے لوٹ کر کھا جاتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts