کراچی کے شہری اب شدید مایوس۔۔ بلدیاتی الیکشن تیسری بار ملتوی ہونے پر عوام میں غم و غصہ، ویڈیو دیکھیں

image

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بات پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں،بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہری اپنے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں، کراچی میں کئی جماعتیں الیکشن لڑنا اور کام کرنا چاہتی ہیں ،کراچی کے عوام کو کیا مسائل درپیش ہیں اور حل کون کریگالوگوں سے جانتے ہیں۔

ہماری ویب کے سروے میں ایک شہری کا کہنا تھا کہ کراچی کو صرف ایم کیوایم ہی ٹھیک کرسکتی ہے لیکن ایم کیوایم چائنہ نہیں ایم کیوایم لندن، ایک شہری نے کہا کہ کراچی کے مسائل عمران خان حل کرینگے،پی ڈی ایم اور ادارے سب ایک ہیں ،نوازشریف اور آصف زرداری کچھ نہیں کرسکتے۔

ایک اور شہری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرپشن نہ کرنے والا ہو تو ہی مسائل حل ہونگے،بدقسمتی سے نیچے سے اوپر تک سب کھانے والے بیٹھے ہیں ،عمران خان کسی حد تک ٹھیک تھے، مدت پوری کرنے دیتے تو شائد کچھ کرلیتے۔

سروے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے ووٹ لینے کے بعد بھی کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا،عمران خان نے کراچی سے تحریک شروع کی لیکن شہر کیلئے کچھ نہیں کیا،کراچی میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔

ایک شہری کاکہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کوئی جماعت حل نہیں کرسکی،ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کو مواقع ملے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے ،مصطفیٰ کمال کے دور میں پرویز مشرف کی وجہ سے کام ہوا۔

ایک شہری نے جماعت اسلامی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جماعت اسلامی بہتر بناسکتی ہے،جماعت اسلامی میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہے،پی ٹی آئی کو موقع ملا تو شائد حالات بہتر ہوجائیں۔

سروے میں ایک شہری کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کو کراچی کے لوگ ہی حل کرینگے،شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مسئلہ ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل بھی حل طلب ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts