مکہ میں میرا بچپن گزرا ۔۔ مسجد الحرام کے قریب رہنے والے اس پاکستانی کے گھر میں کیا خاص بات ہے؟

image

کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو روزانہ اللہ کے گھر کا دیدار نصیب ہوتا ہے۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ بس زندگی میں ایک بار کعبہ دیکھنا نصیب ہوجائے لیکن جنہیں روزانہ مسجد الحرام میں جانے کا موقع ملتا ہے ان کا شمار واقعی قسمت والوں میں ہوتا ہے۔

انہی خوش نصیب افراد میں پاکستانی یوٹیوبر عبدالفرید حمید بھی آتے ہیں جو مکہ میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا بچپن بھی وہیں گزرا۔ عبدالفرید نے اپنے ویلاگ اپنے پرانا محلہ اور گھر دکھایا جہاں انہوں نے اپنے بچپن کے دن گزارے۔ ان کا گھر مسجد الحرام کے قریب تھا۔

یوٹیوبر عبدالفرید حمید نے ویلاگ میں پرانے محلے جانے سے متعلق بتایا کہ انہیں وہاں کچھ کام تھا تو وہ دیکھنے والوں کو اپنا پرانا گھر بھی دکھائیں گے جہاں ان کا بچپن گزرا۔

اپنے پرانے محلے میں پہنچ کر انہوں نے اپنا ویلاگ دوبارہ شروع کیا۔ مکہ کی گلیاں پاکستانی گلیوں کی طرح ملتی جلتی لگ رہی تھیں۔ عبدالفرید نے پرانی کالونی کا نام حضرت صدا بتایا جبکہ پورے ضلع کا نام جرول ہے۔

عبدالفرید نے مکہ میں واقع مسجد تئسیر کے قریب پارک بھی دکھایا جہاں وہ فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ اپنے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ اس مسجد میں پانچ وقت کی نماز با جماعت ادا کرتے تھے۔ تئسیر روڈ پر آئس کریم کی دکان بھی انہوں نے ویڈیو میں دکھائی۔

اور اب یوٹیوبر عبدالفرید حمید اپنے پرانے محلے حضرت صدا گئے۔ انہوں نے ویلاگ میں اپنا گھر دکھایا جو اب بند پڑا ہے اور کوئی نہیں رہتا۔ عبدالفرید حمید کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف ٢ کمرے ایک کچھ موجود تھا۔ ایک کمرہ تو چھوپڑ قسم کا تھا جہاں وہ خود اٹھتے بیٹھتے تھے۔ یہ گھر انہوں نے تب لیا تھا جب وہ شروعات میں مکہ آئے تھے۔

عبدالفرید نے بتایا کہ اس گھر میں انہیں پانی کی بہت پریشانی تھی جسکی وجہ سے وہ قریبی مسجد (جبل کعبہ)سے پانی کی کین بھر کر لایا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کالونی میں سید لوگ بہت رہتے ہیں۔ یوٹیوبر نے بتایا کہ میری اس گھر سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ میں بہت چھوٹا تھا اور روزانہ میرا یہاں سے آنا جانا ہوتا تھا۔

اپنے محلے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے عبدالفرید نے کہا کہ انہوں نے یہاں 5 ریال کو نوکری کی تھی۔ عبدالفرید نے ویلاگ میں بتایا کہ یہ سب کچھ دکھانے کا کوئی خاص مقصد نہیں ہے۔ بس یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا بچپن مکہ میں گزرا ہے مجھے پرانے محلوں اور سعودی روایات کا علم ہے۔

عبدالفرید حمید جب مسجد الحرام میں داخل ہوئے تب کیا منظر تھا نیچے ویڈیو میں دیکھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.