میرے بیٹے پیارے ہوتے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

image

“میرے بیٹوں کے اندر پٹھان جینز ہیں یہ بات ٹھیک ہے لیکن وہ دونوں بہت پیارے ہیں اور اس کی وجہ صرف میرا بیٹا ہونا نہیں بلکہ یہ ہے کہ حمل کے دوران میں نے بہت سارا اصلی گھی کھایا ہے۔ میرے اندر طاقت تھی اور پھر بچے بھی خوبصورت اور صحت مند پیدا ہوئے“

یہ کہنا ہے بالی وڈ کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ کرینہ کپور کا۔ کرینہ مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو کہ پٹھان ہیں اس کے علاوہ ان کے شور سیف علی خان بھی نواب ہیں لیکن کرینہ اپنے دونوں بیٹوں کی اچھی صحت اور خوبصورتی کو حمل کے دوران لی جانے والی خوراک سے جوڑتی ہیں۔

گھی والی روٹی اور پراٹھے

کرینہ اس بات کا کئی بار اقرار کرچکی ہیں کہ انھوں نے دورانِ حمل پرہیز یا ڈائیٹ کے بجائے وہی کھایا جو ان کا دل چاہتا تھا اور جو ہمیشہ انھوں نے اپنے گھر میں حاملہ خواتین کو کھاتے دیکھا۔ گھی والی روٹی اور پراٹھے بھی ان میں سے ایک ہیں۔ گھی سے بگھاری دال کی خوشبو سے خوش ہوجاتی ہوں

کرینہ کہتی ہیں کہ مجھے ڈیری کی سب اشیاء پسند ہیں خاص طور پر دہی اور گھی۔ دہی جب بھی کھاتی ہوں موٹی اور کریمی کھاتی ہوں اور گھی سے بگھاری ہوئی دال کی خوشبو سے ہی میرے چہرے پر خوشی آجاتی ہے۔ گھی کا بنا ہوا آٹے کا حلوہ مجھے بہت پسند ہے۔ پراٹھوں پر گھی لگا کر بھی کھاتی ہوں۔

گھی میری صحت کا راز ہے

کرینہ کہتی ہیں کہ اصلی گھی سے بنی خوراک صحیح مقدار میں لی جائے تو یہ آپ کی اندرونی صحت کو اچھا رکھنے میں بہت مدد کرتا ہے۔ میری جواں جلد، مضبوط ہڈیاں اور طاقت ور ذہن کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اصلی گھی اور دودھ دہی کھایا ہے۔ ان چیزوں کے ہوتے ہوئے مجھے کبھی مصنوعی اشیاء کی ضرورت نہیں پڑی۔ حمل میں بھی ان غذاؤں نے مجھے اندر اور باہر سے طاقت دی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.