بیٹی کو بچالیا مگر خود پھنس گئیں ۔۔ ننھی پری پر جنگلی جانور کے حملے کو ماں نے خود کیسے ناکام بنایا؟ دیکھیے

image

ماں اپنے بچے کو بچانے کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہے، چاہے پھر اپنی جان بھی کیوں نا دینی پڑے۔

ایسا ہی کچھ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک ننھی سے بچی کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ گھر میں داخل ہو رہی ہے۔

شام کے اوقات میں اکثر بیرون ممالک میں گھروں کے باہر بھی سناٹا ہوتا ہے، نہ ہی چہل قدمی ہوتی ہے اور نہ ہی ٹریفک۔ یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں اگر اسے محفوظ لمحہ سمجھا جاتا ہے، پھر بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔

اگرچہ یہ سورج کے ڈھلنے سے پہلے کا منظر تھا تاہم اس کے باوجود اس بچی پر جب جنگلی جانور نے حملہ کیا تو دور دور تک بچانے والا کوئی نہیں تھا۔

یہی کچھ اگر یہاں پاکستان میں ہوا ہوتا تو بچی کی چیخ و پکار سے ہی آس پاس کے رکشہ ڈرائیور یا گزرنے والے اس بچی کی مدد کو آن پہنچتے، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پردیس میں موجود یہ بچی چیختی رہی مگر ہوئی بچانے کو نہ آیا۔

لیکن ماں نے بیٹی کی چیخ و پکار کو ضرور سن لیا تھا یہی وجہ تھی کہ ماں نے بیٹی کو بچاتے ہوئے خود اس جنگلی جانور کے آگے اپنا ہاتھ دے دیا۔

اب وہ جنگلی جانور بیٹی کے بجائے ماں کو دبوچے ہوئے تھا، آخری کار ماں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی جنگلی جانور کو جھٹکا دے کر دور پھینکا، اور اندر کو چل دی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.