مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے خوشخبری۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسہ ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 169 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔ واضح رہے نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے شروع ہوگیا ہے۔