ایاز صادق کا امین الحق سے رابطہ، کراچی میں ملاقات متوقع

image

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق سے رابطہ کر کے بات چیت کے ذریعے پائے جانے والے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے مندرجات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کل ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچیں گے جہاں ان کی اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات ہو گی جس میں درپیش تحفظات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنا نمائندہ کراچی بھیجیں تاکہ اسے پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.