نئے سال کے پہلے دن اللہ نے خاص رحمت بھیجی ۔۔ 2023 کی پہلی بچی کہاں پیدا ہوئی، والد نے خوشی میں اسپتال میں کیا خاص نام رکھ دیا؟ ویڈیو

image

گھر کی رونق بیٹیوں سے ہوتی ہے اور اب نئے سال کے آغاز پر ہر شخص اللہ پاک سے کچھ نہ کچھ خاص مانگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک نے قاسم نامی اس شخص کی سن لی جس کے گھر 1 جنوری 2023 کو بیٹی نے جنم لیا۔

پھول سی معصوم بیٹی کی پیدائش پر والد بے انتہا خوش ہے اور کہتا ہے کہ بالکل اسی ننھی مہمان کے آنے سے مزید خوشیاں گھر میں آئیں گی۔ 2023 کی یہ پہلی بچی پنجاب کے علاقے جھنگ میں پیدا ہوئی۔ بیٹی کا نام گھر والوں نے افشاں رکھا گیا اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی اور اس کی والدہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یہی نہیں کوئٹہ کے جان محمد کے ہاں بھی 60 ویں بچے کی پیدائش بھی گزشتہ روز 1 جنوری کو ہی ہوئی ہے۔ ان کے پہلے سے 55 بچے ہیں جو کہ زندہ ہیں جبکہ 5 بچے انتقال کر گئے ہیں۔

اور تو اور ان کی 3 بیویاں ہیں یہی نہیں بلکہ اب یہ 2023 میں چوتھی شادی کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے جان محمد بزنس مین اور پریکٹیکل میڈیکل پریکٹشنر ہیں۔

جوکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں اپنا نجی کلینک چلاتے ہیں اور کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب رہائش پزیر ہیں۔ نئے سال کی آمد پر بیٹے کے باپ بننے پر جان محمد بہت خوش ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے اس بیٹے کا نام بھی حاجی خوشحال خان رکھا ہے ۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی ایک اور خواہش یہ بھی ہے کہ ان کے مکمل 100 بچے ہوں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts