لڑائی جھگڑے کی ویڈیوز پہلے بسوں کاروں سڑکوں چوراہوں سے وائرل ہوا کرتی تھیں لیکن آج کل جہاز میں لڑائی کی ویڈیوز سامنے آنی لگی ہیں جس کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔
سوشل میڈیا پر جہاز میں مسافروں کی ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کا واقعہ بنگلہ دیش کی بیمان ایئر لائنز کی فلائٹ میں پیش آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغیر قمیض کے ایک نوجوان سیٹ پر بیٹھے آدمی سے ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے لڑکے کی قمیض لڑائی کے دوران پھٹی ہو اور اسے مزید غصہ آگیا ہوا۔ جہاز کا حملہ بیچ بچاؤ کرانے کی پوری کوشش کرتا ہے مگر وہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتے۔
سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص جس کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا، جواباً نوجوان کو تھپڑ مار رہا ہے لیکن نوجوان بہت غصے میں اس پر تشدد کر رہا ہے۔ جبکہ دوسرا آدمی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص پر مکے بھی برسا رہا ہے۔
کسی مسافر نے موقع پر دونوں لڑائی کرنے والے آدمیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ ایئر لائن کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا نہ ہی یہ واضح ہے کہ جھگڑنے والے نوجوان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔