گورنر سمری پر ضرور دستخط کریں گے،ملک احمد خان

image

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے۔ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رات 12 بجے تک اسمبلی اجلاس چلاتے ہیں، اگلے دن کی کارروائی رات 12بجکر 5منٹ پر شروع کرتے ہیں،میں نے اسپیکر سے کہا ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جب کہ اسپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔

انہوں نےکہا کہ اسپیکر نے پروسیجر کو بلڈوز کیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا،آئین اور قانون کے مطابق اسمبلی کی ووٹنگ کہیں بھی چیلنج نہیں کی جا سکتی۔

بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن اسمبلی توڑنے پر رضا مند۔ ملک احمد خان کی مہر بخاری سے گفتگو

— HUM News (@humnewspakistan) January 12, 2023

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

دوسری جانب گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

Just received…… pic.twitter.com/7OBLlww6SV

— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 12, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.