یہ مرضی کی نہیں زبردستی کی شادی کروائی گئی، اسد عمر کا ایم کیو ایم کے متحد ہونے پر ردعمل

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایم کیو ایم کےمتحد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرضی کی نہیں زبردستی کی شادی کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی والے کہتے تھے ایم کیو ایم کے پاس قاتل ہیں، آج یہ سب ایک ہوگئے ہیں، جبری شادیاں صرف کراچی نہیں پورے پاکستان میں کی جارہی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پرانی سیاست کرنے والے اس بات کو سمجھ نہیں رہے کہ پاکستان بدل گیا ہے، کان کھول کر سن لیں، حیدرآباد کے عوام کا پیغام ہے کہ غلامی نا منظور۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اب تک سمجھ نہیں آیا وزیر اعظم کی کرسی پر کس نے اور کیوں بٹھایا؟

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے ناصر شاہ اور شرجیل میمن تھیلے بھر بھر کر پیسے لے کر لاہور پہنچے، ہمارے ممبران کو فون کالیں کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.