پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلے ون ڈے میں پاکستان کی فتح کے بعد محمد رضوان کی کارکردگی پر مداح خوش

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکتسان کو 256 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
رضوان
Getty Images

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔نیوزی لینڈ نے پاکتسان کو 256 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 77 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

اس سے پہلے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے نیدر لینڈز کے خلاف اگست 2022 میں اپنے آخری ون ڈے میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نسیم شاہ
Getty Images

اپنا ڈپیو کر رہے لگ سپنر اسامہ میر نے دو اہم کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا۔

30 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب امام الحق 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے جنھوں نے 82 گیندوں پر 66 رنز بنائے اور سٹمپ ہوئے۔

فخر زمان 74 گیندوں پر 56 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیے جنھوں نے 86 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

چنانچہ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے لیے تعریفیں چھائی رہیں اور ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی پے در پے شکستوں سے تھک چکے مداحوں میں خوشی کی ایک نئی لہر نظر آئی۔ 

کرکٹ تبصرہ کار سج صادق نے لکھا کہ جب بولر محمد رضوان کی طرف بال بھی پھینکیں تو وہ مسکراتے ہیں اور دل پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔

https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1612493423650697216

رضوان کے ایک شاٹ کا بہت چرچا رہا جسے وہ کھیلتے ہوئے گر پڑے مگر پھر بھی اُنھوں نے گیند باؤنڈری تک پہنچا دی اور اس دوران رنز لیتے ہوئے بھی وہ کسی تکلیف کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑے۔ 

جویریہ نامی کرکٹ مداح نے لکھا کہ رضوان کے اس شاٹ نے میرا دن بہتر بنا دیا۔ اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے۔

https://twitter.com/jiyaa_aj/status/1612506054599794705

نور العین نے لکھا کہ ان انجریز کے باوجود وہ پاکستان کے لیے محنت سے اچھا کھیل رہے ہیں، یہ ہمارے رضوان ہیں۔ پھر بھی کچھ لوگ انھیں خود غرض کہتے ہیں، اُنھیں شرم آنی چاہیے۔

https://twitter.com/NoorulAinAmjad1/status/1612496809800175634

ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ رضوان اتنے ’سویٹ‘ ہیں کہ اگر آپ انھیں کچھ برا کہیں تو وہ بس مسکرائیں گے، جیسے بال اُنھیں سینے پر لگی اور وہ بولر کو دیکھ کر مسکرانے لگے۔

https://twitter.com/pkcricketluv/status/1612504755833606153

ان کی بلے بازی اور مزاج کی تعریفوں کے ساتھ ان کی وکٹ کیپنگ کو بھی لوگوں نے خوب سراہا۔ 

محمد اسد نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وکٹ کیپنگ ایک آرٹ ہے اور محمد رضوان نے آج بہت نفاست دکھائی ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.