عدالت کا عمران خان کو آخری موقع

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا آخری موقع دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور تحریری حکمنامے میں کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کے جج نے آخری موقعے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.