کراچی میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

image

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل اتوار کو ہی کرانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے جبکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سندھ الیکشنر کمشنر اعجاز انور نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں الیکشن سامان کی ترسیل کا عمل شام 4 بجےتک مکمل ہو جائے گا جبکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ حکومت اور اتحادی اب نوشتہ دیوار پڑھ لیں جبکہ کون کتنا پاپولر ہے یہ فیصلہ کل عوام کو کرنے دیں۔ عوام تذبذب کا شکار نہ ہوں کل ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ کوئی ساتھ نہیں دے رہا اور کوئی آرڈیننس قابل قبول نہیں ہو گا بلکہ کل الیکشن ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے پہلے بھی تیار تھی تاہم ہمیں الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.