پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ شہزاد اقبال کے انکشافات

image

"بھارتی طیارے تباہ ہونے کے بعد دو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ تین شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ تمام معلومات ہمیں آن گراؤنڈ انٹیلیجنس سسٹم سے حاصل ہوتی ہیں، اور مختلف ایجنسیز سے تصدیق کے بعد اِن کی تصدیق کی جاتی ہے،" معروف اینکر شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا۔

"میں نے ائیر فورس حکام سے یہ بھی سوال کیا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ 86 بلین ڈالر ہے اور ہمارا صرف 9 بلین ڈالر، تو پھر کیسے ممکن ہے کہ ہم اتنی بڑی قوت کو مات دے دیں؟ تو اُن کا جواب بہت پُراعتماد تھا: ’ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم ان سے آگے ہیں، بجٹ کا فرق ضرور ہے، مگر ہمارے سسٹمز کہیں زیادہ جدید اور کارآمد ہیں‘،" شہزاد اقبال نے بتایا۔

انہوں نے مزید کہا، "فضا میں اُس روز 40 پاکستانی اور 80 بھارتی طیارے موجود تھے، لیکن کمال یہ ہوا کہ نہ صرف ہمارا ایک بھی جہاز نشانہ نہ بنا، بلکہ بھارتی پائلٹس کوئی میزائل فائر ہی نہ کر سکے۔ اس کے برعکس، ہم نے ان کے جدید رافیل سمیت کئی طیارے مار گرائے، یہ سب کچھ صرف حکمتِ عملی اور مہارت کی بدولت ممکن ہوا۔"

شہزاد اقبال کی اس گفتگو نے ایک بار پھر حالیہ فضائی معرکے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ برتری اور سٹریٹجک کامیابی کو نمایاں کر دیا۔ جہاں ایک جانب دشمن کی کثیر تعداد اور زیادہ بجٹ والی فورس تھی، وہیں دوسری جانب ٹیکنالوجی، جذبے اور درست معلومات پر انحصار کرنے والی ایک طاقتور حکمت عملی نے میدان مار لیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.