نواز شریف کی پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت

image

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف کی ن لیگی ورکرز کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والے نقصانات عوام کو بتایا جائے،عوام کو بتایا جائے اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا۔

نواز شریف نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا اور کہا کہ عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جا سکتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.