اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ایم کیوا یم کو اسی لیے اکھٹا کیا گیا، عمران خان

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، ملک میں اب بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ایم کیو ایم کو اسی لیے اکھٹا کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کے وفد سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں، پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے معیشت قابو میں نہیں آنی، ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے، اتنی بڑی فروخت کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی، کبھی کسی کا امریکہ میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم نے ہماری ماحولیات کی پالیسی کی تعریف کی، ہماری حکومت کی کورونا پالیسی کو سراہا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حسین حقانی کو ہماری حکومت کے خلاف استعمال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.