مردان، گھرمیں گیس سلنڈر دھماکہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

image

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا ہوا ہے۔ مکان مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے کے باعث 2منزلہ مکان کی چھت گرگئی۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر گھر کے 6افراد جاں بحق جبکہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں۔

زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کے سو سے ذیادہ اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جانبحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.