معروف بھارت اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گذشتہ کئی روز راکھی ساونت کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں مگر اب ان کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے جس میں انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امبولی پولیس نے اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گذشتہ برس راکھی ساونت کے خلاف شرلین چوپڑا نے راکھی کی ناقابل زبان استعمال کرنے پر ان کے خلاف کیس کر دیا تھا۔ تاہم پولیس نے شرلین چوپڑا کی شکایت پر فوری طور پر راکھی کو گرفتار کیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیرلین چوپڑا کی جانب سے ٹوئٹ پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد امبولی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔