بچے کی ماں منہ پر کیا لگاتی ہے اور۔۔ مختلف ملکوں میں بچے کی پیدائش پر ہونے والے عجیب و غریب رسم و رواج

image

دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش پر عجیب و غریب رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ اگرچہ ان رسومات کا مطلب تو بچے کا مستقبل اچھا کرنا ہوتا ہے لیکن یہ ہوتی بہت انوکھی ہیں جنھیں سن کر یقین بھی نہیں آتا۔

پہلوان بچے کو رلاتا ہے

جاپان میں نومولود بچہ پہلوان کو پکڑایا جاتا ہے اس رسم کو 'baby-cry sumo' کہتے ہیں۔ جاپانیوں کے مطابق پہلوان بچے کو جتنا رلائے گا بچہ اتنا ہی اچھی صحت والا بنے گا۔

ماں کے چہرے پر ماسک

مڈگاسکر میں بچے کے جنم کے بعد ماں کے چہرے پر صندل کا ماسک لگایا جاتا ہے۔ اس رسم کے پیچھے یہ حکمت ہوتی ہے کہ صندل ماں اور بچے سے بلاؤں اور بری نظر کو دور رکھے گا۔

سیبو

سیبو کا مطلب ہے کمزور۔ یہ رسم مصر میں بچے کی ہیدائش کے ساتویں روز ادا کی جاتی ہے جس میں بچے کی اچھی صحت کی دعا کی جاتی ہے۔ اس دن بچے کو پہلی بار نہلایا جاتا ہے اور نئے کپڑے پہنائے جاتے ہیں، نام رکھا جاتا ہے۔ بچے کو ہر چیز 7 دی جاتی ہے جیسے 7 موزے، 7 کمبل وغیرہ۔ کیوں کہ 7 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت مانا جاتا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts