گزشتہ شام ترکی کے آسمان پر وجیب و غریب شکل کا بادل دیکھنے میں آیا جو کافی موٹا تھا۔ اسے دیکھ کر لوگ کافی دیر یہ سمجھ کر خوفزدہ ہوتے رہے کہ خلائی مخلوق نے حملہ کردیا ہے کیوں کہ بادل بظاہر دکھنے میں ویسا ہی اڑن طشتری جیسا تھا جیسی سائنس فکشن فلم میں دکھائی جاتی ہے۔
یہ بادل کہاں دکھائی دیا؟
یہ حیرت انگیز بادل ترکی کے شہر برسا میں دکھائی دیا جس کی کچھ ہی دیر میں ہزاروں تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے اس مختلف شکل کے بادل سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
ان بادلوں کو کیا کہا جاتا ہے؟
ماہرین کے مطابق ان بادلوں کو لینٹیکولر کلاؤڈ کہا جاتا ہے۔ یہ کھردرے اور موٹے بادل، کرینوں کے اوپر نیچے حرکت کرنے اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں بنتے ہیں۔ لینٹیکولر بادل ایسے علاقوں میں اکثر نظر آتے ہیں جہاں تیز اور طوفانی ہوائیں چلتی ہوں۔