اللہ کے گھر جانے والے بھی خوش نصیب ہیں اور وہاں رہنے بھی جو حرمِ پاک کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں، جب دل چاہے وہاں اللہ تعالیٰ کے گھر پر جا کر اس سے اپنی آرزو اپنی فریاد کر سکتے ہیں اس سے وہ مانگ سکتے ہیں جو ان کی دلی مراد ہوتی ہے۔
صرف انسان ہی نہیں وہ پرندے بھی خوش نصیب ہیں جو اللہ کے گھر کے اطراف گھومتے ہیں، وہاں کی زیارت ان کو نصیب ہوتی ہے، یہ ایک بڑے شرف کی بات ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے جس میں ایک پرندہ کعبہ کے اندر بیٹھا ہوا دکھائی دے رہا ہے جوں ہی وہ اُڑ کر جانے لگتا ہے آذانِ مغرب شروع ہو جاتی ہے اور وہ قرآنِ پاک پر بیٹھ کر اس آذان کو مکمل ہونے تک سنتا ہے۔ پرندے کا یہ شوق دیکھنے والوں پر ایک سحر طاری کر رہا ہے۔
پرندے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ میں کہہ رہے ہیں کہ کاش ! اس پرندے کی طرح ہم بھی خوش نصیب ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنا گھر ایک مرتبہ دیکھنے کے لیے بُلا لے، ہم بھی مکہ مکرمہ میں خُدا کے گھر میں آذان ہوتے ہوئے دیکھیں ۔۔