2 سال اس درخت پر بیٹھی رہی پھر ۔۔ ایک ایسی پراسرار لڑکی کی کہانی جو دو سال تک درخت پر بیٹھی رہی، لڑکی نے ایسا کیوں کیا؟

image

دنیا میں ایک ایسی لڑکی سامنے آئی ہے جو ہمیشہ درخت پر بیٹھی رہتی تھی۔ چاہے آندھی آئے یا طوفان وہ لڑکی درخت سے کبھی نیچ اترنے کا نام ہی نہیں لیتی تھی۔

اس لڑکی کو درخت کے ساتھ لگاؤ تھا یا پھر کوئی کسی غیر مرئی مخلوق نے اسے درخت پر قید کر کے رکھا تھا اس حوالے سے ہم آپ کو بتائیں گے۔ ایسا دلچسپ واقعہ شاید ہی آپ نے سنا ہوگا۔

اس لڑکی کا نام جولیا بٹرفلائی ہے۔ جولیا 1974 میں امریکی شہر ماؤنٹ ورڈن میں پیدا ہوئی تھی۔ جولیا شروع سے ہی اپنے والدین کے ساتھ مختلف شہروں میں رہتی تھی۔ جولیا کی فیملی گھومنے پھرنے کی بے حد شوقین تھی۔ وہ پہاڑوں جنگلات میں گھوما کرتے تھے۔ جولیا کی زندگی ایک عام انسان کی طرح گزر رہی تھی لیکن پھر 1996 میں جولیا ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ جولیا کی عمر اس وقت 22 سال تھی اور وہ ایک ریسوٹورینٹ میں ملازمت کرتی تھی۔

حادثے کی وجہ سے جولیا کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی اور اسی وجہ سے یہ اگلے ایک سال تک ٹھیک سے بول بھی نہیں سکی۔ اس حادثے کے جولیا کی زندگی بدل گئی۔ ٹھیک ہونے کے بعد جولیا کو احساس ہوا کہ وہ اپنی زندگی صرف پیسے کمانے کے لیے گزار رہی ہے۔

اس نے فیصلہ کیا کہ اس کا زندگی میں کوئی مقصد ہونا چاہئے۔ چونکہ جولیا شروعات سے ہی پہاڑوں اور جنگلات میں گھومنے پھرنے کی عادی تھی تو اس نے جنگلات کے درختوں کو کاٹے جانے کے خلاف آواز اٹھائی۔ اسی لیے وہ امریکہ ریاست کیلیفورنیا چلی گئی جہاں ایک احتجاج ہو رہا تھا۔

کیلیفورنیا میں ایک جگہ ہے جس کا نام ہمبولٹ کاؤنٹی (Humboldt County) ہے۔ اس جگہ پر گھنے جنگلات موجود ہیں جہاں ریڈ ووڈ (Red Wood) نامی درخت موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سے درخت ایک ہزار سال پرانے ہیں۔ ان ریڈ ووڈ درختوں پیسیفک لمبر نام کی ایک کمپنی کی طرف سے کاٹا جا رہا تھا۔ احتجاج بھی اسی وجہ سے جاری تھا مگر جولیا نے ایک عجیب فیصلہ کیا۔ اس نے اس جنگل کے سب سے اونچے درخت پر چڑھنے کا فیصلہ کیا اور اوپر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جولیا جس درخت پر چڑھی تھی وہ 200 فٹ لمبا تھا۔ جولیا اس درخت پر تقریبا ایک سے ڈیڑھ گنٹے تک اس کی اونچائی تک پہنچی۔

جولیا نے اس درخت کے اوپر ایک جگہ ڈھونڈی جو 6 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی تھی۔اگلے دو سال تک یہی جولیا کا گھر ہونے والا تھا۔ جولیا پوری تیاری کے ساتھ اس درخت پر چڑھی تھی۔ اپنے ساتھ اس نے ایک بستر بھی رکھا تھا اور ایک کیمپ بھی بنا لیا تھا۔جولیا کے پاس ایک چھوٹا سا برتن بھی تھا جس پر وہ کھانا بناتی تھی۔ جب اس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کا سامان ختم ہوجاتا تو اس کے وہ ساتھی جو احتجاج میں اس کے ساتھ شامل تھے ،اسے سامان دے جایا کرتے تھے۔

اس دوران بارش ہوئی، آندھی آئی، برف باری ہوئی مگرجولیا نے پورے 738 دن اس اونچے درخت پر رہ کر گزارے۔ جولیا کو نیچے اتارنے کے لیے کئی طریقے اپنائے گئے۔ کبھی اس کے ساتھ مذاکرات کئے گئے تو کبھی اس کے اوپر سے ہیلی کاپٹر اتارے گئے مگر اس کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ درخت کو کٹائی بند کی جائے۔ جولیا بٹر فلائی کی کہانی ہر اخبار اور میڈیا چینلز پر چلنی لگی تھی اور یہ لڑکی پورے امریکہ یہاں تک کہ دنیا بھر میں مشہور ہوئی۔

آخر کار جولیا کا احتجاج رنگ لے آیا تھا اور پیسیفک لمبر کمپنی نے جولیا کے درخت سے 200 فٹ تک فاصلے کے اندر تک کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔ جولیا نے کمپنی کی بات مان لی اور دو سال بعد وہ درخت سے نیچے اترنے پر آمادہ ہوگئی۔ آج بھی لونا درختوں کی کٹائی کے خلاف اپنی آواز اٹھا رہی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts