خوشی سے مسلمان کی بہنوں کو اپنا جیون ساتھی مانا۔ جی ہاں ہر لڑکے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا ساتھی خوبصورت و حسین ہو اور اس کے مذہب کا بھی ہو ۔ پر مسلمان نے اپنی بہنوں کی شادی ہندو سے کروائی کر لی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر کے ایک گاؤں میں ہندو عورت بیوہ ہو گئی۔
جسے بابا بھائی پٹھان نامی مسلمان آدمی نے بہن کہہ ڈالا۔ جس کے بعد یہ عورت ہندو رسم و رواج کے مطابق ہر سال راکھی کی رسم پر اپنے مسلمان بھائی کو راکھی باندھتی جس کے بعد بھائی اسے تحفہ دیتے ہوئے کہتا کہ تیرے سارے غم میرے، آج سے تم رو گی نہیں کیونکہ تمہارا بھائی ابھی زندہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس عورت کی 2 بیٹیوں کا بابا بھائی ک ماماں ہوا۔
مزید یہ کہ جب ان کی شادی کا وقت قریب آیا تو مسلمان بھائی نے کوئی پریشر نہیں دیا کہ آپ مسلمان لڑکے سے ہی شادی کرو بلکہ اپنے ہاتھوں سے ان کی شادی ہندو لڑکوں سے ہندو رسم ورواج کے مطابق ہی کروایا۔
یہی نہیں شادی کا ہر کام اپنے ہاتھوں سے کیا ۔ گھر سے رخصت ہوتے وقت یہ دونوں بہنیں ماموں کے لگ کر بہت روئیں، اس لمحے کو دیکھنے والے بھی جذباتی ہو گئے۔
واضح رہے کہ بابا بھائی پٹھان کا یہ عمل پورے بھارت میں ایک مثال بن گیا ہے اور ہر جگہ ان کی تعریفیں ہو رہی ہیں، کہا تو یہاں تک جاتا ہے کہ کسی بھی مذہب کا کوئی فنکشن یا تقریب ہو اگر انہیں اس میں مدعو کیا جاتا ہے تو یہ کھلے دل کے ساتھ اس میں شرکت ضرور کرتے ہیں۔