مسجد نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ لیکن کچھ ایسی ہوتی ہی جو کہ سب کو توجہ خوب حاصل کرتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مسجد نبوی ﷺ کی توسیع منصوبے کے دوران لی جانے والی کچھ ایسی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جو کہ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھیں۔
انہی میں سے ایک تصویر ایسی بھی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، یہ تصویر مسجد نبوی ﷺ کے اندر موجود محراب کی ہے، جسے عام طور پر مسجد کے اندر خاص طور پر بنایا جاتا ہے۔
محراب دراصل قبلے کے تعین اور مسجد کے سینٹرل پوائنٹ کو واضح کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر مسجد میں محراب ضرور دکھائی دیتا ہے، جہاں امام مسجد نماز کی امامت کرتا ہے۔
یہ مقام جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ بھی مسجد نبوی ﷺ کا محراب ہے، اس محراب کو آقائے دو جہاں ﷺ منسوب کیا جا رہا ہے۔
لیکن دوسری جانب اس وقت کی تصویر موجود ہے، جہاں عام مسلمانوں کی پہنچ بھی ممکن ہے، یہ مقام اس وقت کے امام کے لیے ہے۔
جبکہ محراب نبوی ﷺ ایک خاص مقام ہے، جسےس دنیا کی سب سے بڑی اور عظیم مسجد کو مزید خاص بناتا ہے۔