سوشل میڈیا پر اس طرح کی مختلف اسٹوریز سامنے آتی ہیں جس میں یہ ہوتا ہے کہ آدمی کئی کئی مہینوں تک سمندر میں پھنسا رہا اور بچی کچی چیزیں کھا کر زندہ رہا۔
اب ایک اور شخص سامنے آیا ہے جو ویسٹ انڈیز کیریبین کے سمندر کے بیچ و بیچ کھو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گُم ہوجانے والا شخص 24 دن تک کیچپ، لہسن کے پاؤڈر اور میگی سیزننگ کیوبز کھا کر زندہ رہا۔
حکام کا کہنا ہے 47 سالہ ایلوس فرانکوئس نامی شخص گزشتہ برس دسمبر میں نیدرلینڈز اینٹیلز کے جزیرے سینٹ مارٹن کے قریب مرمت کر رہا تھا جب اُس کی سیل بوٹ کو بہہ کر سمندر میں لے چلی گئی۔
مذکورہ شخص نے اپنے ساتھیوں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران موبائل کے سگنلز غائب ہوگئے اور وہ بری طرح پھنس گیا۔
ایلوس فرانکوئس نے مدد کے لیے آگ جلانے اور پریشانی کا اشارہ بھیجنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔ ایک موقع پر، اس نے اپنی کشتی پر لفظ مدد بھی لکھا، اور جب کوئی جہاز اوپر سے گزرتا، تو اس نے سگنل بھیجنے کے لیے آئینے کا بھی استعمال کیا۔
مگر پھر 24 دن بعد کوسٹ گارڈ کی جانب سے ایلوس کو تلاش کرلیا گیا۔ ایلوس نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی کہانی اس لیے بتا رہا ہے کیونکہ وہ زندہ بچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ایک وقت تھا کہ میں نے زندہ رہنے کی امید کھو دی اور اپنے خاندان کے بارے میں سوچنے لگا تھا، لیکن میں کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ اگر وہ نہ ہوتے تو میں کہانی نہ سناتا۔