زندگی جینے کے ہیں چار دن۔ انسان جتنا بھی جیے اچھے اور بھرپور طریقے سے اپنا وقت دنیا میں گزارے۔ کیا معلوم کب موت ہمیں آ گھیرے۔ اب ایک افسوسناک خبر کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہونے والے سعودی عرب کے یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کر گئے ہیں۔
27 سالہ عزیز الاحمد عرف بونا کی موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر ٹوٹی۔ خبر سننے کے بعد اب ان کے گھر والوں سے ان کے مداح تعزیت کر رہے ہیں۔ یہ خود تو ہارمونل ڈس آرڈر کے مرض میں مبتلا تھے۔
جس کی وجہ سے ان کلا قد بڑھا نہیں اور 27 سال کے ہونے کے بعد بھی یہ بچے ہی لگتے تھے پر لاکھوں لوگوں کے چہروں پر اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے خوشیاں لے آتے تھے۔
گزشتہ دنوں ان کی اسپتال سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنے چاہنے والوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے بہت محبت کرتا ہوں۔