90 سال کی عمر میں کیا کام کر رہی ہیں ۔۔ شوہر کے مرنے کے بعد بوڑھی عورت نے اپنا خواب پورا کرنے کے لئے کیا کیا؟ دلچسپ کہانی

image

“میری دادی 90 برس کی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے دادا کا انتقال ہوا تو دادی کو بہت دکھ ہوا لیکن انھوں نے خود کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے اپنے شوق کو پورا کرنے کی ٹھانی اور اب وہ پورے فارم ہاؤس کے لوگوں کے لئے صاف ستھرا کھانا خود پکاتی ہیں“

سوشل میڈیا پر اس وقت بھارت سے تعلق رکھنے والی لکشمی پاٹی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو ان کے پوتے نے بنائی ہے۔ اس ویڈیو میں 90 برس کی بوڑھی لکشمی پاٹی کو بڑی بڑی تھالیوں میں کئی لوگوں کے لئے کھانا پکاتے دکھایا جارہا ہے۔

لکشمی پاٹی کو ہمیشہ سے ہی اپنا بزنس کرنے کا شوق تھا لیکن شوہر کی زندگی میں ان پر گھر کی ذمہ داری تھی۔ اس کے باوجود انھوں نے مختلف چھوٹے موٹے کام شروع کیے لیکن سب میں ناکام ہوگئیں۔ اس کے بعد انھوں نے فارم سٹی کا کام شروع کیا جس میں وہ تازی سبزیا خود صاف کر کے لوگوں کے لئے کھانا پکاتی ہیں اور انھیں پیش کرتی ہیں۔

شوق پورا کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی

لکشمی پاٹی کی بڑھاپے میں یہ لگن اور حوصلہ ہمیں بتاتا ہے کہ شوق کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور کسی بھی عمر میں خود کو حالات کے دھارے پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts