اللہ کا بلاوا آگیا ہے ۔۔ اذان کی آواز پر سڑک کے بیچ میں ہی ٹرک روک دیا، پھر کیا ہوا؟

image

نماز اسلام کا اہم ترین رکن ہے اور اذان اللہ تعالیٰ کی بڑائی، عظمت وکبریائی، رسالت ﷺاور فلاح انسانی کی کامل اور مکمل دعوت کا اعلان ہے،اذان اسلام میں نماز کے لیے پکار کو کہتے ہیں لیکن اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ اہل اسلام اذان کی آواز سن کر بھی اپنے معمولات میں مصروف رہتے ہیں تاہم ایسے لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں جو اذان کی آواز سنتے ہی اللہ کی طرف سے بلاوے پر فوری تمام کام ترک کرکے نماز میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

نماز دین کے قوانین میں سے ایک قانون ہے، پروردگار کی رضا و خوشنودی نماز میں ہے۔ نماز انبیاء علیہم السلام کا راستہ ہے۔ نمازی، محبوب ملائکہ ہے۔ نماز ہدایت، ایمان اور نور ہے۔ نماز روزی میں برکت، بدن کی راحت، شیطان کی ناپسندی اور کفار کے مقابلہ میں اسلحہ ہے۔ نماز دعا کی اجابت اور اعمال کی قبولیت کا ذریعہ ہے۔ نماز نمازی اور ملک الموت کے درمیان شفیع ہے۔

نماز قبر میں انسان کی مونس، اس کا بستر اور منکر و نکیر کا جواب ہے۔ نماز قیامت کے دن نمازی کے سرکا تاج، چہرے کا نور، بدن کا لباس اور آتشِ جہنم کے مقابلہ میں سپر ہے۔ نماز پل صراط کا پروانہ، جنت کی کنجی، حوروں کا مہر اور جنت کی قیمت ہے۔ نماز کے ذریعہ بندہ بلند درجہ اوراعلی مقام تک پہنچتا ہے اس لیے کہ نماز تسبیح و تہلیل، تمجید و تکبیر، تمجید و تقدیس اور قول و دعا ہے۔

آج کی اس ویڈیو میں سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک پٹھان ٹرک ڈرائیور نے اذان کی آواز سنتے ہی بیچ سڑک میں ٹرک روک کر سڑک پر نماز پڑھنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا اور نماز کیلئے دنیاوی کام ترک کرنے پر ڈرائیور کی تعریف بھی کی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts