میں نماز بھی پڑھتی ہوں اور قرآن بھی لیکن اسلام قبول نہیں کیا کیونکہ ۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایسا کیا کہا کہ ہندو لڑکی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی؟

image

اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے اور دنیا میں اس وقت بے شمار علماء مختلف مذاہب کے لوگوں میں اسلام کی روشنی پھیلانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جن میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا نام بھی نمایاں ہے۔

بھارتی مقرر ذاکر عبد الکریم نائیک تقابل ادیان اور مناظروں کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، پیشے کے لحاظ سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں تاہم 1991ء سے اسلام کی تبلیغ کی جانب اپنی مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

بھارت میں انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے ذاکر نائیک اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہیں تاہم بھارت میں پیش آنے والے ایک واقعہ کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک ہندو خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوں اور دو سال سے روزے، نماز پڑھ رہی ہوں لیکن اسلام قبول نہیں کیا ۔ اس خاتون کی خواہش پر ذاکر نائیک نے کلمہ پڑھا کر اس کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts