تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ درج

image

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے خلاف درج مقدمے کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دی ایف آئی آر کا متن ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے۔

میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہا سے آگئی؟

درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دی FIR کا متن

ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے

میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہا سے آگئی؟

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF)

واضح رہے فرخ حبیب پر مقدمہ وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج ہوا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم فواد چودھری کو سفری ریمانڈ پر لے کر اسلام آباد روانہ ہوئے، کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر کچھ لوگوں نے انٹری پوائنٹس پر گاڑیاں لگا کر راستہ روک لیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.