پہلے ٹیم میں تھا اب سبزیاں بیچتا ہوں۔۔ مودی کی حکومت میں کھلاڑیوں کا برا وقت! ٹھیلوں پر سبزیاں بیچنے کی ویڈیو وائرل

image

“میں سالوں سے ہینڈ بال کھیل رہا ہوں۔ نیشنل لیول پر کھیلا مگر کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔ گھر کی ذمہ داریاں تھیں جن کے لئے نوکری ڈھونڈی۔ جب نہیں ملی تو سبزیاں بیچنے کا کام شروع کیا“

کھلاڑیوں کے عروج و زوال کا دارومدار جہاں محنت پر ہوتا ہے وہیں کامیابی حاصل کرنے میں قسمت کا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کچھ کھلاڑی آتے ہی چھا جاتے ہیں لیکن دھیر دھیرے ان کی شہرت معدوم پڑجاتی ہے اور وہ گمنامی کی زندگی جینے لگتے ہیں۔ ایسے ہی ایک بھارتی ہینڈ بال کھلاڑی شیکدیب گائن ہیں جنھوں نے اپنے کھیل میں کافی نام کمایا مگر اب غربت کی وجہ سے سبزیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر سبزیاں بیچنے والے والے شکیدیب واحد کھلاڑی نہیں بلکہ گرداسپور سے تعلق رکھنے والے اور کئی گولڈ میڈلسٹ جیتنے والے ایک اور کھلاڑی کی بھی چند دن پہلے ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انھیں سبزیاں بیچتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مودی حکومت اور ملک کا مجبور ٹیلنٹ

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کھلارڑیوں کے اس برے حالات کے ذمہ دار 2 بار وزیر اعظم بننے والے مودی ہیں جن کی لاپروائیوں کی وجہ سے ملک کا ٹیلنٹ سڑکوں پر رلنے پر مجبور ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.