امریکی ایئر فورس کے ایک فور اسٹار جنرل نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر جاری تناؤ کے نتیجے میں 2025 میں امریکا اور چین کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والے میمورنڈم میں جنرل مائیک منی ہن نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ان کو روکنا اور اگر ضرورت ہو تو چین کو شکست دینا ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنے کمانڈرز کو اس سال اپنی تمام تر تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں میں غلط ثابت ہوں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ہمارے درمیان 2025 تک جنگ ہوگی