ایک فلم کے 100 کروڑ۔۔ ان 5 امیر ترین اداکاروں کے پاس کتنی دولت ہے کہ کئی بھارتی شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں زبردست ترقی کی ہے، جہاں فنکاروں کو نہ صرف عالمی سطح پر پذیرائی ملی بلکہ مالی طور پر بھی بےحد مضبوط ہو چکے ہیں۔ آج کے اداکار صرف ٹی وی اور فلموں تک محدود نہیں، بلکہ پروڈکشن، کاروبار اور مختلف برانڈز کے ساتھ جُڑ کر خالص منافع کا کھیل بھی کھیل رہے ہیں! آئیے جانتے ہیں کہ پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار کون ہیں اور ان کی کمائی کتنی ہے؟

ہمایوں سعید – 1380 کروڑ کے مالک!

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام اور شوبز کا بادشاہ، ہمایوں سعید نے نہ صرف اداکاری بلکہ پروڈکشن میں بھی کمال کر دکھایا۔ Six Sigma Plus کے سی ای او ہونے کے ناطے انہوں نے کئی بلاک بسٹر ڈرامے اور فلمیں بنائیں۔ 50 ملین ڈالرز (تقریباً 1380 کروڑ روپے) کے اثاثوں کے ساتھ، ہمایوں سعید اس وقت پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں!

شان شاہد – 500 فلموں کا لیجنڈ، 20 ملین ڈالرز کا مالک!

پاکستانی فلم انڈسٹری میں اگر کسی نے سب سے زیادہ باکس آفس پر راج کیا ہے تو وہ شان شاہد ہیں! 500 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اس اسٹار نے کبھی اپنی فیس پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ ایک فلم کے لیے تقریباً 100 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، جبکہ ان کے مجموعی اثاثے 20 ملین ڈالرز کے قریب ہیں!

مایا علی – اداکاری سے بزنس کی دنیا تک، 15 ملین ڈالرز کی مالک!

مایا علی صرف ایک باصلاحیت اداکارہ نہیں، بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ Maya Pret کے نام سے اپنا فیشن برانڈ چلا رہی ہیں، ساتھ ہی بڑے برانڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اپنی اداکاری اور ماڈلنگ سے شہرت حاصل کرنے والی مایا کے اثاثوں کی مالیت 15 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے!

ماہرہ خان – گلیمر، کامیابی اور 8.5 ملین ڈالرز کی دولت!

پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اداکارہ، بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ماہرہ خان بھی کمائی کے لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں۔ اپنا برانڈ M by Mahira، پروڈکشن ہاؤس اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم Mashion کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ ان کے کل اثاثے 8.5 ملین ڈالرز کے قریب ہیں، اور وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں!

فواد خان – پاکستان سے بھارت تک، 5 ملین ڈالرز کے اثاثے!

فواد خان کا جادو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سر چڑھ کر بولا! "خوبصورت" اور "اے دل ہے مشکل" جیسی بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فواد خان کی شہرت اور کمائی دونوں میں اضافہ ہوا۔ ان کی اہلیہ کا فیشن برانڈ بھی ان کی کمائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج فواد خان کے اثاثے 5 ملین ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں!

فنکار، برانڈ، یا بزنس ٹائیکون؟

آج کے پاکستانی اداکاروں نے خود کو صرف اداکاری تک محدود نہیں رکھا، بلکہ کاروباری ذہانت اور سرمایہ کاری کے شاندار فیصلے انہیں دولت اور شہرت کے اس مقام تک لے آئے ہیں۔ ان کی اسمارٹ فنانشل اسٹریٹجی نے انہیں محض اداکار نہیں بلکہ مکمل برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے، اور ان کی دولت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.