کراچی میں گرمی کا زور کب ٹوٹے گا؟ گہرے بادل بننے اور بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

image

موسم ایک بار پھر کروٹ لینے کو تیار ہے! مغربی ہواؤں کے دو طاقتور سسٹمز رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوں گے، جس کے نتیجے میں بارش، ژالہ باری، آندھی اور شدید گرمی کا ملا جلا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

موسمیاتی ماہر جواد میمن کے مطابق شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، جس کے دوران کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کے جھکڑ چل سکتے ہیں، جس سے روزمرہ معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے چند علاقے بھی 11 اپریل تک بارشوں کے زیرِ اثر رہیں گے، خاص طور پر کوئٹہ، زیارت، پشین، زوب اور قلعہ سیف اللہ میں درمیانی شدت کی بارش ہونے کی توقع ہے۔

ساحلی علاقوں کے باسی تیار رہیں! 10 سے 12 اپریل کے دوران کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل متوقع ہے، جبکہ ملیر، گڈاپ اور سپر ہائی وے کے اطراف مقامی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم شہر میں مجموعی طور پر بارش کے زیادہ امکانات نہیں، البتہ گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

بالائی اور وسطی سندھ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے! ماہرین کے مطابق سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جس کے باعث شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.